× بحیثیت پاکستانی ہمیں ایک قوم بن کر اس وقت متحد ہو کرکرونا کے عذاب سے بچنے کے لئے آگے بڑھنا ہو گا،محمد عامر صدیقی

منگل 31 مارچ 2020 22:10

ًراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ مسلمان ایک جسم کی ما نند ہیں جس طرح جسم کے ایک حصے کی تکلیف تمام جسم محسوس کرتا ہے اسی طرح ایک مسلمان کی تکلیف سے دوسرا مسلمان تڑپ کے رہ جاتا ہے کرونا وائرس نے ایک آفت کی صورت میں پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے انسانوں کو اذیت میںمبتلا کر رکھا ہے اس کرب کے وقت میں ہمیں اپنے بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے انھوں نے کہا کہ آفات انسانوں کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتیں عزم و حوصلے سے ان کے اثرات کو کم اور نقصانات سے بچا جا سکتا ہے کرونا نے ترقی یافتہ ممالک سمیت دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے بحیثیت پاکستانی ہمیں ایک قوم بن کر اس وقت متحد ہو کر اس عذاب سے بچنے کے لئے آگے بڑھنا ہو گا اور حکومتی احکامات و اقدامات کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا حکومت بھی محض اعلانات پر اکتفا کے بجائے اقدامات کی طرف بڑھے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی پالیسیوں کے اختلافات کسی بڑھے نقصان کی طرف نہ بڑھیں تو ہی بہتر ہے وزیر اعظم اپوزیشن کے ساتھ مل کر مربوط حکمتِ عملی اپنائیں عامر صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے پاس افواجِ پاکستان سمیت دیگر ادارے ملک کو اس کٹھن مرحلے سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ وقت نفاق نہیں اتفاق کا ہے غفلت نہیں حکمت دکھائیںوزیرِاعظم پاکستان کے واضح اعلان کے با وجود اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور مصنوعی قلت کی خبریں افسوس ناک ہیں ،حق حقدار تک پہنچانے کے لئے اگر قیمتوں کو مستحکم رکھ لیا جائے تو بھی حالات میں بہتری آئے گی عامر صدیقی نے کہا کہ ہمیں حکومت کے شانہ بشانہ رہ کر مشکل کے اس وقت اپنے بھائیوں کی مدد کرنی ہے جو کسی صدقہ جاریہ سے کم نہیں آئیے اپنے ملک کی بہتری کے لئے آگے بڑھیں ۔