ملک بھر میں کورونا وائرس کیسزکی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر

منگل 31 مارچ 2020 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد1,914 تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 676، پنجاب میں652، بلوچستان میں153 اور گلگت بلتستان میں148 ، خیبر پختونخوا میں 221 ، اسلام آباد میں58 اور آزاد کشمیر میں 6 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی49 نئے کیس سامنے آئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ26 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی58مریض مکمل صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔