اماراتی ولی عہد کا پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے نام خصوصی پیغام

آپ کو امارات کا قومی ترانہ پڑھتا دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے، آپ کسی طرح بھی اس ملک کے شہریوں سے کم تر نہیں، اللہ آپ سب کی حفاظت کرے، انشاء اللہ ہم جلد ان مشکل حالات سے باہر نکل جائیں گے: شیخ محمد بن زاید

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2020 00:10

اماراتی ولی عہد کا پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے نام خصوصی پیغام
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مارچ2020ء) اماراتی ولی عہد کا پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے نام خصوصی پیغام، شیخ محمد بن زاید کہتے ہیں: آپ کو امارات کا قومی ترانہ پڑھتا دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے، آپ کسی طرح بھی اس ملک کے شہریوں سے کم تر نہیں، اللہ آپ سب کی حفاظت کرے، انشاء اللہ ہم جلد ان مشکل حالات سے باہر نکل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے:

اپنے پیغام میں شیخ محمد بن زاید نے امارات میں مقم غیر ملکیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں غیر ملکیوں کی جانب سے امارات کا قومی ترانہ پڑھنا کی ایک ویڈیو دیکھی ہے۔

(جاری ہے)

میں نے دیکھا کہ لاک ڈاون کے باعث اپنے گھروں میں محصور غیر ملکی کیسے گھروں کی بالکنی میں آگئے اور پھر انہوں نے مل کر امارات کا قومی ترانہ پڑھا۔ شیخ محمد بن زاید کہتے ہیں کہ یہ ویڈیو دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ وہ امارات کے غیر ملکی رہائشیوں کا بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کسی طور پر اماراتی شہریوں سے کم تر نہیں ہیں۔ غیر ملکی رہائشی امارات کیساتھ ویسے ہی وفادار ہیں جیسے امارات کے اپنے شہری۔

میری دعا ہے اللہ آپ سب کی حفاظت کرے، اور انشاء اللہ ہم سب اس مشکل وقت سے جلد چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ اماراتی ولی عہد کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث اس وقت لاک ڈاون کی حالت میں ہے۔ امارات میں اب تک کرونا وائرس کے 664 کیسز سامنے آ چکے، جبکہ 6 مریض جاں بحق ہوئے۔