لاک ڈائون کے فیصلے پر عملدرآمد ساتویں روز بھی جاری رہا

بدھ 1 اپریل 2020 01:20

کوئٹہ۔ 31مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) صوبائی حکومت کی جانب سے نافذ لاک ڈائون پر عملدرآمد منگل ساتویں روز بھی جاری رہا، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور اسسٹنٹ کمشنرزلاک ڈائون صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے دن بھر فیلڈ میں موجود گی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے حوصلہ افزائی کا باعث بن گئی قانون نافذ کرنے والے اداوں پولیس اور لیویز کی جانب سے انسداد کورونا آگاہی مہم کے حوالے سے اقدامات شہریوں کے جان کی سلامتی اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر ثابت ہورہی ہے۔

سروے کے مطابق ضلع لسبیلہ کے تمام ہسپتالوں میں انسداد کورونا کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے خصوصی اقدامات قرنطینہ قائم کرنے کے فیصلوں پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے کمشنر قلات ڈویژن کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ انسداد کورونا مہم کے حوالے سے پیشہ ورانہ انتظامی فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی اوتھل کے چیف افیسر محمد خان دودا کی نگرانی میں ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل شہر میں انسداد کورونا مہم کے حوالے سے شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹ میں اسپرے کا عمل موثر طریقے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے منگل کے روز شہریوں اور دکانداروں میں ماسک تقسیم کیں اور انہیں ہدایات جاری کیں کہ ہردکاندار اپنی دکانوں پر سیفٹی اقدامات کے تحت سینیٹائرز اور ضروری اشیاء رکھیں تاکہ وہ خود اور دوسرے کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا کہنا تھا کہ ہم سب احتیاطی تدابیر اپنا کرکورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ریاستی انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے لیکن شہریوں کو بھی لاک ڈائون کے دوران اپنے گھروںپر رہنا چاہیے تاکہ وہ خود کو اپنی فیملی کو اس خطرناک وائرس محفوظ رکھ سکیں ،واضح رہے کہ کورونا وائرس پھیلائو کی روک تھام کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی پلان کے تحت اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی کاوشوں سے صنعتی ادارے حب جنریشن پاور پراجیکٹ کی جانب سے گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈزمیں خدمات سرانجام دینے والے طبی عملے کی سہولت اور سیفٹی کیلئے ماسک ، بی پی ای کٹس، اینٹی جراثیم اسپرے کیمیکل، گلوز آکسیجن سلنڈربلڈپریشر چیک کرنے والے طبی آلات تھرمل گنز سمیت بنیادی ہیلتھ اینڈ سیفٹی آئٹم پہلی مرتبہ کسی صنعتی ادارے کی جانب سے سی ایس آر پراجیکٹ کے تحت مہیا کردی گئی ہیںاس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کہتی ہیں کہ لسبیلہ چیمبر آف کامرس اٹک سیمنٹ اوردیگر صنعتی ادارے بھی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں موجود ہ صورتحال کے پیش نظر سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی حب ندی پر اسکریننگ کیمپ بدستور قائم ہے اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں پولیس اور لیویز کی سیکیورٹی کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہی ہیں اے سی حب کا کہنا تھا کہ گوادر انتظامیہ کی جانب سے حوالے کی گئی اٹھارہ مزدوروں کی اسکریننگ کے بعد انھیں کراچی بھیج دیا گیا اسکریننگ کے دوران کوئی بھی مشتبہ نہیں پایا گیا، اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑنے بتایا کہ سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی باب بلوچستان حب میں قائم اسکریننگ کیمپ کے عملے نے گزشتہ پانچ روز کے دوران کراچی سے بلوچستان آنے والے 10311 افراد کی اسکریننگ کے بعد انھیں لسبیلہ داخلے کی اجازت دی گئی ہے