کورونا وائرس نے سرد جنگ کے حریفوں کے اختلافات ختم کر دیے

روس کا فوجی جہاز کورونا کے خلاف جنگ کے لیے ضروری امدادی سامان لے کر امریکہ روانہ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 1 اپریل 2020 07:59

کورونا وائرس نے سرد جنگ کے حریفوں کے اختلافات ختم کر دیے
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 01 اپریل 2020ء) کورونا وائرس نے سرد جنگ کے حریفوں کے اختلافات ختم کر دیے۔ روس کا فوجی جہاز کورونا کے خلاف جنگ کے لیے ضروری امدادی سامان لے کر امریکہ روانہ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں روس امریکہ کی مدد کے لیے پہنچ گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا فوجی جہاز ماسک اور کورونا وائرس کی وباء سے حفاظت کے لیے دیگر طبی امدادی سامان لے کر امریکہ کے لیے اڑان بھر چکا ہے۔

(جاری ہے)

روسی حکام کے مطابق امریکہ کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امداد کے لیے روس سے ضروری امدادی سامان پر مشتمل جہاز روانہ ہو چکا ہے۔ 
خبر ایجنسی کے مطابق روسی امدادی سامان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر والادمیر پیوٹن کے درمیان فون پر رابطے کے بعد روانہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز امریکی صدر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ روس کورونا کے خلاف لڑنے کے لیے بہت بڑا امدادی پیکیج بھیج رہا ہے۔ واضح رہے کہ روسی صدر نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امریکی صدر کو امداد کی پیشکش کی تھی جس کو امریکی صدر نے قبول کر لیا تھا۔