درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار آئندہ دس سال میں 3600 میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے، ذرائع پاور ڈویژن

بدھ 1 اپریل 2020 10:40

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) ملک میں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 2029-30ء تک 3600 میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف علاقوں میں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے کام کر رہے ہیں۔ 2018-19ء میں ان منصوبوں سے بجلی کی پیداوار 2640 میگاواٹ تک تھی جبکہ 2021-22ء سے 2029-30ء تک ان منصوبوں سے مجموعی طور پر3600 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی اور بتدریج درآمدی ایندھن پر انحصار کم کر کے دوسرے ذرائع سے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :