او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں دو دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

بدھ 1 اپریل 2020 10:40

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) کے ملازمین وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں دو دن کی تنخواہ جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق تمام ملازمین نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں مل کر کھڑا ہونا اور چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔