حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر کے عوام کوبڑا ریلیف دیا ہے، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن

بدھ 1 اپریل 2020 10:40

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کے حکومے کے فیصلہ کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے غریب عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے اور لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو حکومت نے بڑا ریلیف دیا ہے، اس سے ان پر کافی دبائو میں کمی آئے گی۔