حکومت کا4اپریل سے پروازوں کی بحالی پر غور
مسافروں کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے گئے
میاں محمد ندیم بدھ 1 اپریل 2020 10:41
(جاری ہے)
یاد رہے کہ حکومت نے 21 مارچ تک کے لیے تمام بین الاقوامی مسافر پروازوں کے ساتھ ساتھ چارٹرڈ اور نجی پروازیں معطل کردی تھیں ایس او پی کے تحت جہاز کو مسافروں کی بورڈنگ سے قبل ہر اسٹیشن پر سی اے اے کے وضع کردہ قواعد کے تحت جراثیم سے پاک کیا جائے گا.اس ضمن میں مسافروں کی صحت کے حوالے ڈیکلیئریشن فارم سی اے اے کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا اور ایئر لائن کی ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کو دیا جائے گا‘مسافروں کی صحت کے ڈکلیئریشن فارمز کو مکمل کرنا آپریٹرز کی ذمہ داری ہوگی جس کے لیے فارمز تقسیم کرنا اور بار بار ہدایات کو دہرایا جائے گا.یہ فارم جہاز میں بیٹھنے سے قبل تمام مسافروں کے لیے بھرنا اور اس پر دستخط کرنا ضروری ہوگا اور بچوں یا معذور افراد کی صورت میں ان کے سرپرست بھریں گے اور سب سے ضروری مسافروں کو بورڈنگ سے قبل کووڈ19 کے لیے جسم کے درجہ حرارت کی پیمائش کرنے والے آلات سے اسکین کیا جائے گا.علاوہ ازیں ایک سیٹ کے فاصلے سے بورڈنگ پاس جاری کیے جائیں گے تاہم جب اس طریقے سے نشتیں پر ہوجائیں تو ساتھ ساتھ نشستوں کو بھی معمول کے طریقہ کار کے تحت پر کیا جائے گا مسافروں کی بورڈنگ قطاروں یا زون کے حساب ہوگی تا کہ تجویز کردہ فاصلہ برقرار رہے، پاکستان کا سفر کرنے والے مسافروں کو ان ہدایات پر عمل کرنا پڑے گا.اس کے ساتھ تمام مسافر پروازوں کے دوران سرجیکل ماسک پہنے ہوئے ہوں گے اور جس مسافر کو جو نشست دی جائے وہ اسی پر بیٹھے گا کسی بھی صورت نشست تبدیل نہیں کی جاسکتی.مزید یہ کہ تمام مسافر اپنی نشستوں پر بیٹھے رہنے کے پابند ہوں گے اور انہیں سفر کے دوران جہاز میں نقل و حرکت یا اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہوگی.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.