احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی

بدھ 1 اپریل 2020 11:05

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔ بدھ کے روز فاضل جج شاہ رخ ارجمند نے بطور ڈیوٹی جج ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ایل این جی ٹھیکہ سکینڈل میں ملوث سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے رو برو پیش ہوئے تاہم عدالت نے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایل این جی ریفرنس پرسماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔