اسلام آباد ، پنجاب سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 1 اپریل 2020 13:10

اسلام آباد ، پنجاب سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا،تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیاات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر اور پنجاب کے تما م علاقوں میں بارش ہوئی ، مالم جبہ 58 ، دیر 42 ، بالاکوٹ 31 ، پتن 28 ، پاراچنار ، کالام 25 ، میرکھانی 19 ، چترال 15 ، بنوں 14 ، چیرٹ13 ، پشاور 9 ، گوپس ، استور 3 کشمیر گڑھی دوپٹہ 32 ، مظفرآباد 29 ، راولاکوٹ 15 ، کوٹلی 12 ، پنجاب: مری 35 ، ڈی آئی خان 22 ، بھکر 18 ، لیہ 12 ، اسلام آباد24 ، راولپنڈی21 ، سیالکوٹ 8، نورپورتھل، جہلم 4، چکوال، ناروال، گجرات 3، ڈی جی خان، منڈی بہاوالدین 3، لاہور بلوچستان: بارکھان 25 ، ژوب 5 ، زیارت 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، سب سے کم درجہ حرارت کالام منفی2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔