کورونا کیخلاف جنگ پاکستان کے بقا ء کی جنگ ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

کورونا نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو بھی شکست سے دوچار کردیا،بچنے کیلئے احتیا طی تدا بیراپنانا ہونگی

بدھ 1 اپریل 2020 13:32

کورونا کیخلاف جنگ پاکستان کے بقا ء کی جنگ ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کورونا کیخلاف جنگ پاکستان کے بقا ء کی جنگ ہے ، کورونا نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو بھی شکست سے دوچار کردیابچنے کیلئے احتیا طی تدا بیراپنانا ہوں گی ،وائرس اور لاک ڈائون کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کا مقابلہ سب کو مل کر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے پروگرام کے تحت غریب اور مستحق افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ،یہ وقت تعصب اور نفرت کا نہیں آپس میں جڑنے اور متحد ہونے کا ہے ،قوم کواس وقت اپنے تعلق کو اللہ سے مضبوط اور اجتماعی توبہ و استغفار کرنے کی ضرورت ہے مکمل توجہ اور عاجزی و انکساری کے ساتھ اللہ کے دامن سے وابستہ ہوجائیں تو اللہ تعالی اپنی رحمت کے دروازے ہم پر کھول دے گا۔