کرونا وائر س کے خاتمہ کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات مثالی ہیں‘ مومنہ وحید

بدھ 1 اپریل 2020 13:32

کرونا وائر س کے خاتمہ کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات مثالی ہیں‘ مومنہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے حکومتی اقدامات پر مشتمل حقائق نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 3 سنٹرز کے ذریعے کرونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص کی جاسکتی ہے کرونا وائر س کے حوالہ سے ہر 4 گھنٹے بعد تازہ رپورٹ آتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کا سرویلینس سنٹر 24گھنٹے مانیٹر نگ کررہا ہے۔ حقائق نامہ میں کہا گیا ہے کہ وزیرا علی عثمان خان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب کی ٹیم اس وباء پر قابو پانے کے لئے دن رات کام کررہی ہے، وزیر اعلی تمام امور کی خود نگرانی کررہے ہیں، اس سارے معاملہ میں حکومت پنجاب کی کارکردگی مثالی ہے۔اس وبا سے نمٹنے کے لئے سیاسی انداز کو اختیار کرنے کے بجائے زمینی حقائق کے مطابق اقدامات کئے ہیں۔