راجن پور، 26 مقدمات میں مطلوب دو خطرناک ڈکیت گرفتار

بدھ 1 اپریل 2020 14:26

راجن پور، 26 مقدمات میں مطلوب دو خطرناک ڈکیت گرفتار
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) بدنام زمانہ کئی سال سے روپوش 26 مقدمات میں مطلوب دو خطرناک ڈکیت گرفتار۔ ڈی پی او راجن پور کی ہدایت پر خطرناک اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ فاضلپور کی حدود میں ایس ایچ او تھانہ فاضل پور رمضان شاہد کی سربراہی میں بنائی گئی خصوصی ٹیم کی بڑی کامیابی ڈکیتی، رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان اشتہاری جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور کئی روز کی انتھک کاوشوں کی بدولت گرفتار۔

ملزمان سکندر ولد یار محمد قوم کھوسہ سکنہ پتی گاڈی پولیس کو ڈکیتی،رابری، چوری، راہزنی اور اسلحہ ناجائز جیسے 16 سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ نزاکت علی ولد پیر بخش قوم کھوکھر سکنہ حضرت والا پولیس کو ڈکیتی،رابری، چوری، راہزنی اور اسلحہ ناجائز جیسے 10 سنگین مقدمات میں مطلوب تھاجنہیں حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے طریقہ سے گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ نے "اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایسے خطرناک ملزمان کی گرفتاری راجن پور پولیس کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ ہمارا مشن سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے تاکہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔