حکومت کروانا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنارہی ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

آٹھ پرائیوٹ ہسپتالوں کی طرف سے دوسو چالیس ایسولیشن رومز 80 وینٹی لیٹرز ایک ھزار سے زائد بیڈز کی سہولت فراہم کی جائیگی، بیان

بدھ 1 اپریل 2020 15:33

حکومت کروانا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کروانا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنارہی ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے پمز ہسپتال میں 30 بیڈز کی سہولت موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ اگلے پندرہ روز میں مزیز 80 بیڈز کی فراہمی کو یقینی بنارھے ہیں، پولی کلینک ہسپتال میں 12 بیڈز کیپٹل ہسپتال میں 12 بیڈز کرونا وائرس کیلئے مختص ہیں ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کو کرونا وائرس کیلئے مختص کیا جارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ فیڈرل جنرل ہسپتال میں 100 بیڈز کی سہولت ہوگی ،این ڈی ایم اس پر کام کر رہی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اسلام آباد میں کورنٹاین کی سہولیات مختص کیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاک چاینہ سنٹر میں پچاس او جی ڈی سی ایل پچاس کمروں کی سہولت موجود ہے، ریڈسن ہوٹل پچاس ہل ویوز ھوٹل پچاس اور حاجی کمپلیکس میں 100 رومز کی سہولت موجود ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آٹھ پرائیوٹ ہسپتالوں کی طرف سے دوسو چالیس ایسولیشن رومز 80 وینٹی لیٹرز ایک ھزار سے زائد بیڈز کی سہولت فراہم کی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ ہسپتال والوں نے پیشکش کی ہے،ہمارے وینٹیلیٹرز ضرورت کے مطابق گورنمنٹ ہسپتال میں استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :