حکومت کرونا کے معاملے میں مسلسل غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے‘حنا پرویز بٹ

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسز کو ابھی تک کٹس فراہم نہیں کی جا سکی‘رکن اسمبلی

بدھ 1 اپریل 2020 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کرونا کے معاملے میں مسلسل غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسز کو ابھی تک کٹس فراہم نہیں کی جا سکی۔اپنے ایک بیا ن میں انہوںنے کہا کہ کرونا کے پھیلا کو روکنے میں وفاق اور صوبوں میں مشترکہ حکمت عملی نہیں اپنائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں سندھ حکومت واحد صوبائی حکومت ہے جو کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں عملی اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پنجاب،بلوچستان اور کے پی میں حکومتیں دن رات صرف پریس کانفرنسز اور بیانات سے کرونا کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔جبکہ وزیراعظم لاک ڈان کے دوران گھروں میں بند شہریوں کو فوری راشن کی صورت میں ریلیف دینے کی بجائے کرونا فنڈ کا اعلان کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا پنجاب میں اس وقت سب سے زیادہ کرونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں لیکن وزیراعلی پنجاب پورے صوبے میں کہی نظر نہیں آرہے۔جبکہ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں کوف کے مارے نہیں جا رہی کیونکہ یاسمین راشد جس ہسپتال میں جاتی ہین وہاں ڈاکٹرز ان سے حفاظتی کٹس کا مطالبہ کرتے ہیں ۔