یورپین سٹاک مارکیٹس میں مندی

بدھ 1 اپریل 2020 15:37

یورپین سٹاک مارکیٹس میں مندی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مندی رہی جس کی وجہ امریکی صدر کا ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑنے کا اشارہ ہے۔

(جاری ہے)

لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس بدھ کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 3.3 فیصد گر کر 5484.80 پوائنٹ رہا۔فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 3 فیصد گر کر 9637.30 پوائنٹ جبکہ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 3.1 فیصد کمی کے ساتھ 4261.63 پوائنٹ رہا۔

متعلقہ عنوان :