دُبئی میں کورونا کے مریض کی سڑک پر تڑپتے ہوئے مرنے کی ویڈیو اور تصاویر جعلی نکلیں۔
حکام کا سخت ردعمل سامنے آگیا، سڑک پر لیٹا شخص مرگی کا مریض تھا، ویڈیو بھی پرانی ہے
محمد عرفان بدھ 1 اپریل 2020 15:12
(جاری ہے)
تاہم دُبئی میڈیا آفس کی جانب سے اس معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے وائرل ہونے تصاویر اور ویڈیو جعلی ہیں، اور کافی عرصہ پُرانی بھی ہیں۔
ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا کہ اس پوسٹ میں جس شخص کو زمین پر لیٹے دکھایا گیا ہے وہ کورونا کا مریض نہیں ہے، نہ ہی اس کی تڑپ تڑپ کر موت واقع ہوئی۔ درحقیقت یہ شخص مرگی کا مریض ہے جس کا دورہ پڑتے وقت ایسی حالت ہو جاتی ہے۔لوگوں کو سوشل میڈیا پر ہونے والی ایسی پوسٹس پر بغیر تحقیق کے یقین نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی انہیں دھڑادھڑ شیئر کر کے باقی افراد میں بھی خوف پھیلانے کا سبب بننا چاہیے۔ دُبئی میں کورونا وائرس کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اس مقصد کی خاطر لوگوں کی فون کالز ریکارڈ کی جا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، فیس بُک اور ٹویٹر کی پوسٹس کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سائبر کرائم قوانین کے مطابق غلط اور جھوٹی معلومات، افواہیں اور جعلی خبریں پھیلانا قابل سزا جُرم ہے۔ جس کے ارتکاب پر قید کی سزا بھُگتنا پڑتی ہے اور تیس لاکھ درہم تک کا جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے۔ ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ ان تصاویر کے ساتھ ایک عرب شخص کی آڈیو بھی تھی جو لوگوں کو سوق نائف کے علاقے میں جانے سے منع کر رہا تھا۔ اس عرب کا یہ دعویٰ تھا کہ سوق نائف میں 99فیصد لوگ کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.