سندھ ہائی کورٹ سکھر میں پی پی پی رہنماء خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست جمعرات تک ملتوی

بدھ 1 اپریل 2020 15:35

سکھر۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) سندھ ہائی کورٹ سکھر میں پی پی پی رہنماء خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست کل تک ملتوی،بدھ کے روزسید خورشید شاہ و دیگر 17 لوگوں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل اسپیشل بینچ سماعت کی ، خور شید شاہ نے ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی، خورشید شاہ کی جانب سے نامور قانون دان رضاربانی پیش ہوئے ، سماعت دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، نیب پراسیکیوٹر اور آئی او بھی پیش ہوئے،عدالت عالیہ فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سماعت جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی۔