سندھ فرینڈز فورم یواے ای کیجانب سیلوکوشیڈ روہڑی کے مستحقین میں راشن تقسیم

بدھ 1 اپریل 2020 15:35

سکھر۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) سندھ فرینڈز فورم یواے ای کیجانب سیلوکوشیڈ روہڑی کے مستحقین میں گھر گھر راشن تقسیم کیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئیسندھ فرینڈز فورم کے رہنمائوںعبدالقیوم ابڑو، شعیب شاہانی و دیگر نے کہاکہ لاک ڈائون کے دوران تقریباً 100 سے زائد روز کمار کر کھانے والے متاثرین میں سندھ فرینڈز فورم یو اے ای کی جانب سے آٹا، چاول، گھی، چینی، صابن، دالیں، مرچ، نمک سمیت دیگر اشیاء خورو نوش راشن کے بیگز مستحقین کے گھر وں پر پہنچائے گئے ہیں، سندھ فرینڈز فورم یو اے ای کی معاونت سے نیویارڈ روہڑی کے مستحقین میں راشن تقسیم کر کے انکی مشکلات میں کمی کرنے کی کوشش کی گئی ہے علاوہ ازیں آج جمعرات کے روز سندھ فرینڈز فورم یو اے ای کی جانب سے نیویارڈ روہڑی کے مستحقین میں بھی امدادی راشن تقسیم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :