مسلم لیگ (ن) کے بنائے منصوبے پر تختی لگائی، پھر اسی کے خلاف بیان بھی دیا، واہ عمران صاحب واہ ، مریم اورنگزیب

عمران صاحب سات سال خیبرپختونخوا میں حکومت ہونے کے باوجود کتنے ہسپتالوں کو وہاں افتتاح کیا ، ترجمان (ن)لیگ

بدھ 1 اپریل 2020 16:18

مسلم لیگ (ن) کے بنائے منصوبے پر تختی لگائی، پھر اسی کے خلاف بیان بھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کا مسلم لیگ ن کے کنٹونمنٹ ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے منصوبے ے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بنائے منصوبے پر تختی لگائی، پھر اسی کے خلاف بیان بھی دیا، واہ عمران صاحب واہ ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے بنائے ہسپتال میں کھڑے ہوکر عمران صاحب نے اس پر ہی صحت کے شعبے کی تباہی کا جھوٹا الزام بھی لگادیا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سات سال خیبرپختونخوا میں حکومت ہونے کے باوجود کتنے ہسپتالوں کو وہاں افتتاح کیا عمران صاحب بتائیں پچھلے سات سال میں خیبر پختونخواہ کے کسی منصوبے پہ تختی لگائی ۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں تو کوئی منصوبہ ہے نہیں جس پر تختی لگائیں تو پنجاب میں اتنے منصوبے کہاں سے آگئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ابھی تک جتنے ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بنائیں ہوئے ہیں جو آپ سے مینج نہیں ہو رہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ میں دیکھیں آپ کو پتہ چلے کہ کنٹونمنٹ ہسپتال کے لئے پیسے شاہد خاقان عباسی نے جاری کئے تھے ۔انہوںنے کہا کہ عمران صاحب جس منصوبے پر آپ نے اپنے نام کی آج تختی لگائی، اس کی تجویز (ن) لیگی ایم این اے ملک ابرار نے دی تھی۔ انہوںنے کہاکہ ملک ابرار کے کہنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس ہسپتال کی ’اپ گریڈیشن‘منصوبے پر کام شروع کرایا تھا ،عمران صاحب عوام کورونا کے کڑے وقت سے گزر رہی ہے ، خدا کے لئے جھوٹ بولنے سے پرہیز کریں ، اور پچھلے جھوٹوں کی معافی مانگیں۔