13مارچ کو عدالت نے پی این ڈی سی کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کیے، ہائی کورٹ کا تحریری حکمنامہ

بدھ 1 اپریل 2020 16:20

13مارچ کو عدالت نے پی این ڈی سی کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کیے، ہائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کی بحالی پر توہین عدالت سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 13مارچ کو عدالت نے پی این ڈی سی کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ بدھ کو تحریری عبوری حکمنامہ جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا،حکمنامہ چار صفحات پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہاگیاکہ 13مارچ کو عدالت نے پی این ڈی سی کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کیے،کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر رجسٹرار پی این ڈی سی کو کم سے کم سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت دی جاتی ہے۔ فیصلہ کے مطابق وزارت صحت کسی نئے ڈاکٹر کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست وصول نہیں کریگی۔ فیصلہ کے مطابق رجسٹرار پی ایم ڈی سی اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ کیساتھ مل کر ملازمین کی تنخواہوں کی رپورٹ تیار کریں۔