آئی جی پنجاب کے احکامات پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

16 سے 30مارچ صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر171مقدمات درج

بدھ 1 اپریل 2020 16:24

آئی جی پنجاب کے احکامات پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں ذخیرہ اندوزی ایکٹ اورContainment of Corona Pandemic کے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروارہی ہے تاکہ وبائی وائرس کورونا کے پھیلائو کو کم سے کم کرکے شہریوں کی قیمتی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

اس سلسلے میں پولیس ٹیمیں قرنطینہ سنٹرز پر کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز کے ہمراہ فرنٹ لائن پر مصروف عمل ہیں جبکہ ضلعی پولیس سربراہان کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں محکمہ صحت اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اقدامات میں مصروف ہیں اورساتھ ہی ذخیری اندوزی ایکٹ کے تحت ضروری سامان و اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے سفاک ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تاخیر قانونی کاروائی کویقینی بنایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیموں نے گذشتہ روز (30مارچ کو)صوبہ بھر میں 1462 ناکے لگائے جہاں 5642گاڑیوں اور13905موٹر سا ئیکلوں کو چیک کیاگیا۔پولیس ناکوں پرچیک کئے گئے 29409شہریوں میں سی14947کو واننگ دے کر چھوڑا گیا۔ 1593شہریوں سے سیکیورٹی بونڈز لئے گئے ،1178ملزمان گرفتا ر ہوئے جبکہ413شہریوں نے ضمانتیں کروائیں۔مجموعی طور پر830ایف آئی آر درج کی گئیں جن میں 1593ملزمان کو نامزد کیا گیا جبکہ اسی دوران قانون کی خلاف ورزی پر 56دوکانوں اور5ریستورانوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی ۔

اسی طرح صوبے بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں میںذخیرہ اندوزی پر 9مقدمات درج ہوئے اور 10ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ 16 سے 30مارچ صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر171مقدمات درج کئے گئے۔مجموعی طور پر 191افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جس میں سی22کو وارننگ دے کر رہاجبکہ85کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیںاورپولیس ٹیمیں شہریوں کی سہولت کیلئے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کروبائی مرض کے تدارک کیلئے ہونے والے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔