Live Updates

عمران خان نے گالم گلوچ برگیڈ کو ٹیگرفورس کا نام دے دیا گیا ہے‘عظمی بخاری

سوشل میڈیا پر سیاستدانوں اور صحافیوں کو گالیاں دینے والے اب بیروزگار افراد کے گھروں میں راشن تقسیم کرینگے

بدھ 1 اپریل 2020 16:28

عمران خان نے گالم گلوچ برگیڈ کو ٹیگرفورس کا نام دے دیا گیا ہے‘عظمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے گالم گلوچ برگیڈ کو ٹیگرفورس کا نام دے دیا گیا ہے،سوشل میڈیا پر سیاستدانوں اور صحافیوں کو گالیاں دینے والے اب بیروزگار افراد کے گھروں میں راشن تقسیم کرینگے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز گھروں میں چھپ گئے ہیں۔

حکومتی رہنمائوں کے گھروں کے باہر بیروگار افراد نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔صحت کارڈ کے فلاپ ڈرامے کے بعد اب راشن کارڈ بنائے جارہے ہیں۔عمران اور بزدار ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔وفاق میں عمران خان کی اور پنجاب میں عثمان بزدارکی کوئی سننے کو تیار نہیں۔اگر این ڈی ایم اے جیسا ادارہ نہ ہوتا تو کرونا وائرس خوفناک حد تک پھیل چکا ہوتا۔

(جاری ہے)

عمران حکومت کرونا کے خاتمے کی بجائے لاک ڈائون پر دن رات کام کررہی ہے۔

وزیراعظم لاک ڈائون کے مخالف اور وزراء لاک ڈائون کے حامی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا اقوام متحدہ نے بھی پاکستان میں کرونا کے پھیلائو کی وارننگ جاری کردی ہیں۔لیکن عمران حکومت پھر بھی ٹس سے مس ہونے کا نام نہیں لے رہی۔عمران خان اپنی پوری زندگی چندہ مانگتے گزار دی ہے۔ایٹمی ملک کا سربراہ ہونے کے باوجود عمران خان کی چندہ مانگنے کی عادت ختم نہیں ہوئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات