سعید غنی کے صحت مند ہونے پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں ،رشاد احمد گادھی

کورونا سے بچنے کاواحد حل گھر میںرہاجائے، رہنماء پیپلز پارٹی پنجاب

بدھ 1 اپریل 2020 16:28

سعید غنی کے صحت مند ہونے پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں ،رشاد احمد گادھی
خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء رشاد احمد گادھی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سعید غنی کے صحت مند ہونے پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کورونا سے بچنے کاواحد حل گھر میںرہاجائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت کی طرف سے لاک ڈائون کے متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کی فرا ہمی کے لیے ابھی تک فہرستیں بن رہی ہیںجبکہ عوام کو لاک ڈائون کے نتیجہ میں تقریبا دس دن ہوچکے ہیں ۔حکومت کو عوامی مشکلات کا ادارا ک کرناچاہیے اور مقامی کمیٹیاں بناکرمتاثرین کے گھروں میں راشن اور دیگربنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بناناچاہیے۔جبکہ مخیر حضرا ت کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد میں ایسے افراد پر خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :