نوجوان کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بن کر اس وباء کے خلاف منظم جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں

پاکستان سٹیزن پورٹل شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام اداروں کے درمیان رابطے کا مربوط نظام ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

بدھ 1 اپریل 2020 16:36

نوجوان کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بن کر اس وباء کے خلاف منظم جدوجہد میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بن کر اس وباء کے خلاف منظم جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان کورونا جیسی آفت سے نمٹنے کی کوششوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں اور ہماری کورونا ٹائیگر فورس جسے اس وباء سے جنم لینے والے مسائل کے خلاف جہاد کے لئے منظم کیا جا رہا ہے ، کا حصہ بنتے ہوئے بیماری کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سٹیزن پورٹل ایپلیکشن استعمال کیجیئے اور اپنا اندراج کرائیے، پاکستان سٹیزن پورٹل شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام اداروں کے درمیان رابطے کا مربوط نظام ہے۔