ڈیرہ اسماعیل خان، گومل یونیورسٹی کا ریسرچ جنرل ایچ ای سی کیYکیٹیگری میں شامل ہو گیا

بدھ 1 اپریل 2020 16:46

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) گومل یونیورسٹی کاایک اور اعزاز ،گومل یونیورسٹی کا ریسرچ جنرل ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد(ایچ ای سی)کیYکیٹیگری میں شامل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی کے ریسرچ جنرل کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ڈاکٹر عرفان اللہ نے بتایا کہ گومل یونیورسٹی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد(ایچ ای سی)کی ریسرچ جنرل کی Yکیٹیگری لسٹ میںشامل ہو گئی ہے اور ہماری پوری کوشش جاری ہے کہ اس کو مزید بہتر کرکے جلد ہی انشاء اللہ ایچ ای سی کیXکیٹیگری میں شامل ہو جائیں ۔

اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے ریسر چ جنرل کے سٹاف سمیت پوری جامعہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ آج ہمارے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ ہماری یونیورسٹی ایچ ای سی کی Yکیٹیگری لسٹ میں شامل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر نے گومل یونیورسٹی کی بہتری اور ترقی کیلئے اپنے ارادوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اس جنرل اور اس کے ساتھ ساتھ اورجنرل کو بہت جلد شروع کرناہے اور اس کو آگے لے کر جانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسی طرح گومل یونیورسٹی کے تمام ملازمین اپنا اپنا کام محنت ،لگن سے کرتے رہیں تو وہ وقت دور نہیں جب گومل یونیورسٹی کا شمار نہ صرف صوبہ خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک کی سرفہرست یونیورسٹی میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :