کورونا وائرس ‘ ٹک ٹاک کا بھارت کو 100 کروڑبھارتی روپے کی امداد دینے کا اعلان

چار لاکھ حفاظتی لباس ، دو لاکھ ماسک بھی فراہم کئے جائیں گے ،ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت اولین ترجیج ہے ۔ ٹک ٹاک انتظامیہ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 1 اپریل 2020 17:13

کورونا وائرس ‘ ٹک ٹاک کا بھارت کو 100 کروڑبھارتی روپے کی امداد دینے کا ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین یکم مارچ 2020ء ) مشہور ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے بھارت کو100کروڑ بھارتی روپے کی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن میں سے ایک ٹک ٹاک نے بھارت کو 100 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرے گا جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق 220کروڑ رقم بنتی ہے۔ امدادی پیکج میں4 لاکھ پروٹیکٹ لباس جبکہ دو لاکھ لے قریب ماسک ہونگے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائر س جیسی خطرناک وبا سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہمارے ہیرو ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام سوشل ڈسٹنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہو یہ واحد طریقہ ہے جس سے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں کورونا وائرس کیسزکی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 38افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، دوسری جانب چین میں کورونا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور ملک بھر میں صرف ڈھائی ہزار مریض رہ گئے ہیں۔

کورونا کے سب سے پہلے مرکز ووہان میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں اور شہر کو کھول دیا گیا ہے۔ جبکہ اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 12428 ہو گئی ہے، ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 3481 ہلاکتیں اور 52445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1 لاکھ 76058 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس نے 201 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 8 لاکھ 37104 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 41249 ہو گئی ہے۔ تاہم ٹک ٹاک کا صرف بھارت کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ دنیا کے بڑے ممالک اس وقت کورونا وائرس کی تباہی کے بعد امداد لینے پر مجبور ہیں ۔ جن میں امریکہ اور اٹلی بھی شامل ہیں ۔