جوکھلاڑی ملک کا نام خراب کرےاس پرتاحيات پابندی لگادیں: محمد حفیظ

2015ء میں محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت پرمخالفت کی تھی تو کہا گيا وہ تو کھيلے گا،آپ اپنا ديکھ ليں: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 اپریل 2020 17:25

جوکھلاڑی ملک کا نام خراب کرےاس پرتاحيات پابندی لگادیں: محمد حفیظ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ملک کا نام خراب کرے اس پر تاحيات پابندی لگنی چاہيے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ جب انھوں نے 2015ء میں محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت پرمخالفت کی تھی تو کہا گيا کہ وہ تو کھيلے گا ، آپ اپنا ديکھ ليں۔

محمد حفيظ نے مزید کہا کہ ملک کا نام خراب کرنےوالوں پر تاحيات پابندی لگنی چاہيے۔انھوں نے مزید بتایا کہ مکی آرتھر سب سے پاورفل کوچ تھے،مکی آرتھر جو کہتے وہ مان ليا جاتا۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ بابراعظم اورويرات کوہلی کا کوئی موازانہ نہيں ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اس سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اور اس کے بعد باعزت انداز میں انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں گا لیکن دنیا بھر میں لیگز کھیلتا رہوں گا۔

(جاری ہے)

کرکٹ سے مکمل کنارہ کش ہونے کے بعد فیصلہ کروں گا ۔ دیکھوں گاکہ زندگی کہاں لے جاتی ہے، آیا کوچنگ میں جائوں گا یا کسی اور شعبے میں قسمت آزمائوں گا۔وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو پہلے ہی خیر باد کہہ چکے ہیں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ میں عزت اور کامیابیوں کیساتھ کرکٹ کو الوادع کہنا چاہتا ہوں۔ ابھی میں نے مستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔ ریٹائر منٹ کے بعد مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کروںگا۔ میرے پاس انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑنے کے بعد میرے پاس انٹر نیشنل لیگ کھیلنے کا آپشن موجود ہے ۔ میرے جسم اور میری کارکردگی میں کچھ ایسے سال موجود ہیں جنہیں میں کھیل کے میدان میں صرف کرنا چاہتا ہوں۔ یاد رہے کہ رواں سال 17اکتوبر کو محمد حفیظ چالیس سال کے ہوجائیں گے۔