چیچہ وطنی،ڈبل سواری کے جرم میں 8 افراد کے خلاف 4 الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے

بدھ 1 اپریل 2020 17:54

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) ڈبل سواری کے جرم میں 8 افراد کے خلاف 4 الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ غازی آباد نے ڈبل سواری کرنے والے 8 افراد کے خلاف چار الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق مقدمات موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی پر درج کئے گئے ہیں ۔گرفتار ہونے والے افراد میں الطاف حسین، محمد اعظم ساکنان 21 گیارہ ایل، تجمل،زاہد ساکنان 61 گیارہ ایل، عامر محمود، عمر فاروق ساکنان 21 گیارہ ایل اور محمد شکیل، محمد آصف ساکنان 32 بارہ ایل شامل ہیں۔