تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے کرنل سعید کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے،مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا ٹویٹ

بدھ 1 اپریل 2020 18:53

تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے کرنل سعید کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے،مشیر ..
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے کرنل سعید کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹر کے اجلاس میں کاروباری افراد کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس مقصد کے لئے کرنل سعید کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاجر اپنے مسائل کے خوش اسلوبی سے حل کے لئے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ بعض فرموں نے امریکی ڈالر فروخت کرنے کے لئے کمرشل بنیادوں پر فیصلے کئے، اب وہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے 15 ارب روپے کا نقصان پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ کوئی کاروباری فیصلہ نہیں تھا جس پر عملدرآمد نہ کیا جاتا، یہ درست نہیں ہے اس پر اعلیٰ سطح پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان فرموں کو ٹیکس دہندگان کی رقم سے معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔