آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،خورشید احمد شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت (کل)تک ملتوی

بدھ 1 اپریل 2020 20:22

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،خورشید احمد شاہ کی ضمانت کی درخواست پر ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار خورشید احمد شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سماعت،، عدالت.

(جاری ہے)

نے تین گھنٹے دلائل سننے کے بعد سماعت آج تک ملتوی کردی، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر سندھ ہائی کورٹ سکھر میں قائم جسٹس شمس الدین عباسی اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل اسپیشل بینچ نے سماعت کی، خورشید شاہ کی جانب سے رضا ربانی نے پیش ہوکر تین دلائل دیئے جبکہ نیب کی جانب سے بھی وکلا کی ٹیم نے دلائل دیئے، تین گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ گذشتہ سات ماہ نیب کے زیر حراست اور این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔