شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کیوں کی بھارتیوں کی یووراج اور ہربھجن سنگھ پر تنقید

میرا مقصد صرف اور صرف لوگوں کی مدد کرنا ہے، میں اپنے پیغام سے کسی کے بھی جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتا تھا،یووراج سنگھ

بدھ 1 اپریل 2020 21:41

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کیوں کی بھارتیوں کی یووراج اور ہربھجن ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کے فاؤنڈیشن کی حمایت کرنے پر بھارتی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا۔بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ دونوں کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے میں پیش پیش شاہد آفریدی کے فاؤنڈیشن کے اقدامات کو خوب سراہا۔

بھارتی کھلاڑیوں نے اپنے اپنے ویڈیو پیغام میں نا صرف شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی تعریف کی بلکہ انہوں نے عوام سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن میں عطیات دینے کی اپیل بھی کی۔بعد ازاں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کی حمایت اور انسانیت کے لیے محبت کے اس جذبیکا بھی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی عوام کی جانب سے کھلاڑیوں کے انسانیت کے لیے اس جذبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا نے لگا ۔

بھارتی عوام کی جانب سے کی جانے والی شدید تنقید کے بعد یووراج سنگھ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی شیئر کیا۔یووراج سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میرا مقصد صرف اور صرف لوگوں کی مدد کرنا ہے، میں اپنے پیغام سے کسی کے بھی جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتا تھا ۔