مولانا فضل الرحمن کی تبلیغی جماعت کیخلاف منفی پراپیگنڈے کی مذمت

بدھ 1 اپریل 2020 22:12

مولانا فضل الرحمن کی تبلیغی جماعت کیخلاف منفی پراپیگنڈے کی مذمت
پشاور۔02اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے تبلیغی جماعت کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے پھلائو کے لیئے ایک خاص ذہن کے تحت تبلیغی جماعت کو ذمہ دار ٹھرایا جا رہا ہے اور تبلیغی جماعت کے اراکین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

مر کزی میڈیا آفس کے مطابق؂پارٹی عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تبلیغی جماعت کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے جس وقت ملک کو اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے اس وقت میں ملک میں فرقہ واریت اور انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تبلیغی جماعت ایک پر امن اور منظم جماعت ہے ۔ کیا پوری دنیا میں کورونا وائرس تبلیغی والوں کی وجہ سے پھیلا ہے، انہوں نے کہاکہ اگر کسی مریض پر شک ہو تو اس کا فوری علاج کیا جاتا ہے ۔