وزیراعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایس ایم ایس سروس کا بدھ کو باضابطہ اجراء کر دیا

ایس ایم ایس سروس سے نادار افراد کی شناخت میں مدد ملے گی، 8171 پر ایس ایم ایس بھیجنے سے نقد رقم کے حصول کی فراہمی سے متعلق جواب موصول ہو جائیگا، بریفنگ

بدھ 1 اپریل 2020 22:21

وزیراعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایس ایم ایس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایس ایم ایس سروس کا بدھ کو باضابطہ اجراء کر دیا۔ بدھ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو ایس ایم ایس سروس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

احساس ایس ایم ایس مہم کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا جائیگا ، وزیراعظم نے جب اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس سروس کے نمبر 8171 پر بھیجا تو یہ پیغام آیا کہ آپ سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے لئے اہل نہیں ہیں۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایس ایم ایس سروس نادار افراد کی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ احساس بھرپور رابطہ مہم کے ذریعے نوجوانوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ 8171 پر ایس ایم ایس بھیج کر اپنی اہلیت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے۔ ایس ایم ایس بھیجنے پر انہیں ایک جوابی ایس ایم ایس موصول ہو گا کہ وہ کس طرح رقم حاصل کر سکتے ہیں، اگر ان کی ڈیٹا بیس میں نشاندہی نہیں ہو گی تو انہیں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :