معاون خصوصی عثمان ڈار ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوگئے

ملک بھر کے نوجوانوں کی ٹائیگر فورس میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن پاکستان سٹیزن پورٹل پر اوپن کردی گئی ہے، عثمان ڈار

بدھ 1 اپریل 2020 22:21

معاون خصوصی عثمان ڈار ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔بدھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے خود کو بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ کروالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کی ٹائیگر فورس میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن پاکستان سٹیزن پورٹل پر اوپن کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیرعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے کئی نوجوانوں نے خود کو رجسٹرڈ بھی کروالیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آفس میں اس حوالے سے کنٹرول روم قائم اور مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کا حصہ بن سکتے ہیں ،ان سے درخواست ہے کہ کسی جعلی فارم پر رجسٹریشن نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل صرف اور صرف پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے ہی ہوگا۔