روسی طیارہ طبی ساز وسامان کے ساتھ امریکہ کے لئے روانہ ہو گیا

بدھ 1 اپریل 2020 22:50

روسی طیارہ طبی ساز وسامان کے ساتھ امریکہ کے لئے روانہ ہو گیا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2020ء) ایک روسی طیارہ طبی ساز وسامان کے ساتھ امریکہ کے لئے روانہ ہو گیا ہے ، یہ بات ماسکو میں وزارت دفاع نے بدھ کو بتائی ، جب کریملن کورونا وباء کے دوران اپنی نرم طاقت کو استعمال میں لا رہا ہے۔ایک بیان میں مزید تفصیلات فراہم کئے بغیر کہا گیا ہے کہ انتونوف۔124طیارہ طبی سازوسامان کے ساتھ گزشتہ روز امریکہ کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صندوقوں سے بھرا سامان بردار طیارہ بدھ کی علی الصبح ماسکو کے قریب ایک فوجی ہوائی اڈے سے اڑان بھر رہا ہے ۔ وزارت دفاع نے ترسیل کے بارے میں مزید معلومات دینے سے انکار کردیا جو روسی صدرولادیمیرپیوٹن کی سوموار کو امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گفتگو کرنے کے بعد کی گئی ہے ۔روس نے اس سے قبل انسانی ہمدردی کی کوششوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ اٹلی کو طبی سازو سامان اور ماہرین بھیجے ہیں ۔