ریاست نیویارک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر گئی

بدھ 1 اپریل 2020 23:59

ریاست نیویارک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر ..
نیویارک  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) امریکی ریاست نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو نے شہریوں کو گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ ایک لاکھ 60 ہزار کورونا وائرس متاثرین کے ساتھ اب دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت 34 ریاستوں میں شہریوں کوگھر پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق رہائشیوں کو صرف خوراک اور دیگر ناگزیر اشیا کی خریداری کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت ہے۔

(جاری ہے)

پولیس، طبی کارکنوں اور محدود تعداد میں دیگر عملہ کو کام کے لیے باہر جانے کی اجازت ہے۔گورنرکٴْومو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ نیو یارک ریاست میں متاثرین کی تعداد 75 ہزار 795 ہو گئی ہے جو ایک دن پہلے کے مقابلے میں 9 ہزار سے زائد کا اضافہ ہے۔متاثرین کے ہنگامی علاج معالجہ کے لئے امریکی بحریہ نے ایک بحری جہاز پر ہسپتال قائم کر دیا ہے جبکہ ایک کنونشن سنٹر اور سنٹرل پارک میں بھی عارضی ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔ امریکہ نے چین سے 17 ہزار وینٹی لیٹرز منگوانے کا آرڈر بھی دیا ہے تاکہ زندگی بچانے والے ان آلات کی شدید کمی پوری کی جا سکے۔