امریکہ میں شوہر نے علامات چھپا کر حاملہ بیوی کو بھی کورونا کا شکار بنا دیا

جمعرات 2 اپریل 2020 00:04

امریکہ میں شوہر نے علامات چھپا کر حاملہ بیوی کو بھی کورونا کا شکار بنا ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل 2020ء) شوہر نے علامات چھپا کر حاملہ بیوی کو بھی کورونا کا شکار بنادیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا اور اس شخص نے کورونا وائرس کو چھپا کر رکھا، جس کے بعد اب اس کی بیوی میں بھی اس بیماری کی علامات نظر آنے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک کے روچسٹر میڈیکل سینٹر کے ترجمان نے بتایا کہ خاتون میں زچگی کے فوری بعد کووڈ 19 کی علامات نظر آنے لگیں اور اس وقت شوہر نے وائرس کی ممکنہ موجودگی کا اعتراف کیا ہے اور بتایا کہ وہ علامات کو محسوس کررہا تھا تاہم ہسپتال کے عملے نے پرائیویسی قوانین کے باعث یہ ہیں بتایا کہ شوہر، بیوی اور نومولود میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی یا نہیں۔

میٹرنٹی وارڈ کے عملے کو بھی خبردار کیا گیا ہے، مگر آئسولیشن یا قرنطینہ کی بجائے کہا گیا ہے کہ علامات ظاہر ہونے تک کام جاری رکھیں۔ترجمان کے مطابق عملے کے ایک رکن میں علامات نظر آئیں تھیں مگر کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا۔اس واقعہ کے بعد ہسپتال میں اسکریننگ کے اقدامات کو سخت کردیا گیا اور میٹرنٹی وارڈ میں آنے والوں پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :