انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے سبب 11 سالہ بچی دم توڑ گئی

جمعرات 2 اپریل 2020 00:04

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے سبب 11 سالہ بچی دم توڑ گئی
جاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے سبب 11 سالہ بچی دم توڑ گئی ہے، ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 157 ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں تین گنااور کیسز کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

24 گھنٹے کے دوران 21 مزید اموات کے بعد انڈونیشیا میں کل ہلاکتیں 157 ہوگئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1600 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ مرنے والوں میں 11 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئی ہلاکتوں میں جزیرہ جاوا سے تعلق رکھنے والی ایک 11 سالہ بچی بھی شامل ہے جسے 19 مارچ کو بخار اور سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کو کورونا وائرس کے ساتھ ڈینگی بخار بھی لاحق تھا جس کے باعث اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔ انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے سب سے کم عمر شہری کی یہ پہلی ہلاکت ہے اس سے قبل زیادہ تر اموات ضعیف افراد کی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :