دل، بلڈپریشراور گردوں کے مرض میں استعمال کی جانے والی دوائیں ہرگز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ نہیں

بدھ 1 اپریل 2020 23:10

دل، بلڈپریشراور گردوں کے مرض میں استعمال کی جانے والی دوائیں ہرگز کورونا ..
ڈی ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) طبی ماہرین نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان باتوں کو گمراہ کن اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے کہ دل،بلڈپریشر اورگردے کے مرض میں استعمال کی جانے والی دوائیں کورونا وائرس کے پھیلائو کی ایک بڑی وجہ ہیں۔طبی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر،دل اور گردے کی دوائیوں کوروکنے صحت کو شدید خطرہ ہوگا اور اس کی وجہ سے کورونا کا وائرس زیادہ خطرناک بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈمیںروٹرڈیم کے ایراسمس میڈیکل سنٹر کے محکمہ انٹرنل میڈیکل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اے ایچ جان ڈینسرنے اس بارے میں پہلے مصنف کی حیثیت سے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ ای) کے جریدے ہائپر ٹینشن میں لکھا ہے کہ دنیا بھر کے مریض سوشل میڈیا کی ان افواہوں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے فلوریڈا کے میامی ملر اسکول آف میڈیسن یونیورسٹی میں نیفرالوجی اور ہائی بلڈ پریشر ڈویژن کی ڈاکٹر مرے ایپسٹین کے ساتھ مل کر اپنے مقالے کو مکمل کیا۔