متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق

امارات میں وائرس کے باعث اموات کی تعداد 8 ہوگئی، بدھ کے روز 150 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، کل کیسز کی تعداد 814 ہوگئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اپریل 2020 00:09

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل2020ء) متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق، امارات میں وائرس کے باعث اموات کی تعداد 8 ہوگئی، بدھ کے روز 150 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، کل کیسز کی تعداد 814 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امارات میں بدھ کے روز کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، یوں مملکت میں وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز ایک 62 سالہ ایشیائی شہری اور 78 سالہ خلیجی شہری انتقال کر گئے۔ جبکہ بدھ کے روز امارات میں کرونا وائرس کے مزید 150 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ 150 نئے کیسز کے بعد کل کیسز کی تعداد 814 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ اماراتی محکمہ صحت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ امارات میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اس وقت لاک ڈاون نافذ ہے۔ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون پر سختی سے عملددرآمد کروایا جا رہا ہے۔ جبکہ پورے ملک میں ڈس انفیکشن مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ اس دوران لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ جبکہ امارات حکومت وائرس کی روک تھام کیلئے باقی دنیا سے زمینی و فضائی رابطے بھی منقطع کر چکی ہے۔