متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کے ویزوں میں تین ماہ تک توسیع کر دی گئی

امارات میں مقیم ایسے غیر ملکی افراد جن کے ویزے کی میعاد یکم مارچ 2020ء سے ختم ہو رہی تھی، ان کے ویزے کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا، جبکہ بیرون ملک پھنس جانے والے غیر ملکی رہائشیوں کے ویزہ مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اپریل 2020 01:12

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کے ویزوں میں تین ماہ تک توسیع کر دی ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل2020ء) متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کے ویزوں میں تین ماہ تک توسیع کر دی گئی، امارات میں مقیم ایسے غیر ملکی افراد جن کے ویزے کی میعاد یکم مارچ 2020ء سے ختم ہو رہی تھی، ان کے ویزے کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا، جبکہ بیرون ملک پھنس جانے والے غیر ملکی رہائشیوں کے ویزہ مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث متحدہ عرب امارات کو گزشتہ ماہ لاک ڈاون کر دیا گیا تھا اور تمام زمینی و فضائی رابطے بھی بند کر دیے گئے تھے۔

اس فیصلے کے بعد متحدہ عرب امارات کے رہائشی کئی غیر ملکی دوسرے ممالک میں پھنس گئے تھے۔ جبکہ ویزت اور سیاحتی ویزے پر جانے والے کئی غیر ملکی متحدہ عرب امارات میں بھی پھنس گئے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ایسے غیر ملکی افراد جن کے ویزے کی میعاد یکم مارچ 2020ء سے ختم ہو رہی تھی ان کے ویزوں میں تین ماہ تک توسیع دے دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے تمام غیر ملکی رہائشی بغیر کسی اضافی فیس کے اپنے ویزے کو تین ماہ کے لیے بڑھا سکتے ہیں۔ جبکہ امارات کے وہ تمام غیر ملکی رہائشی جو بندشوں کی وجہ سے 6 ماہ یا اس سے زائد وقت سے بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں، ان کے ویزوں کی معیاد بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایسے غیر ملکیوں سے بھی نہ کوئی اضافی فیس لی جائے گی، نہ ان پر جرمانہ ہوگا۔

کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ان احکامات کا حصہ ہے جس کا مقصد کورنا وائرس سے بچاو کے لیے کئے گئے انتظامات کے ساتھ ساتھ یہاں مقیم غیر ملکیوں کی مدد کرنا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بند کیے جانے والا فلائٹ آپریشن اپریل کے ماہ بھی بند رہنے کا امکان ہے۔