سعودی حکومت کا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک سے حج معاہدے مؤخر کرنے کا مطالبہ

جمعرات 2 اپریل 2020 00:10

سعودی حکومت کا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک سے حج معاہدے مؤخر ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2020ء) سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اس سال کرونا وائرس کی وبائ اور مستقبل میں اس کے اثرات کے بارے میں صورتحال واضح ہونے تک حج کے معاہدے موخر کر دیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر نے ریاض میں ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت تمام عازمین کے تحفظ کے لئے فکرمند ہے۔انہوں نے تمام ملکوں پر زور دیا کہ و ہ کو رونا وائرس کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر حتمی بکنگ کے لئے واضح صورتحال سامنے آنے تک انتظا ر کریں