ایران میں سیلاب سے 21 افراد جاں بحق، ایک لاپتہ

جمعرات 2 اپریل 2020 01:50

ایران میں سیلاب سے 21 افراد جاں بحق، ایک لاپتہ
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل 2020ء) ایران میں سیلاب سے 21 افراد جاں بحق ہ وگئے۔ ایرانی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان مجتبے خالدی نے کہا ہے کہ صوبہ فارس، صوبہ سیستان و بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب آنے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ کم ازکم 21افراد سیلاب سے متعلقہ حادثات میں ہلاک اور ایک شہری لاپتہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیادہ ہلاکتیں وسطی اور جنوبی صوبوں میں ہوئی ہیں جن میں فارس میں گیارہ، قوم اور ہرموزگان میں تین تین اور سیستان و بلوچستان میں میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں،ایک ایک شہری بشاہر اور خوزستان میں سیلاب کی نذر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سیلاب سے 12افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مزید بارشوں کا امکان ہے۔