آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 2 اپریل 2020 11:52

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ، بالائی خیبر پختونخواہ ، مری ، اٹک اور کشمیر میں گر ج چمک کے ساتھ بارش خیبر پختونخواہ بالاکوٹ 39، کالام 27، مالم جبہ 23، کاکول 20، میرکھانی ، چراٹ13، پٹن 12، سیدوشریف11، دیربالائی 9، چترال 5، پشاور کشمیر : مظفر آباد 21، گڑھی دوپٹہ 21، پنجاب، اسلام آباد 13، بوکرہ 9، سیدپور 8، مری 9، اٹک 3، راولپنڈی 2، ملتان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے کم درجہ حرارت کالام منفی2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔