ایشین آئل مارکیٹ میں 7 فیصد اضافہ

جمعرات 2 اپریل 2020 14:10

ایشین آئل مارکیٹ میں 7 فیصد اضافہ
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2020ء) ایشین آئل مارکیٹ میں 7 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا کی جانب سے روس اور سعودی عرب کے درمیان قیمتوں کے تنازعے میں ثالثی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں جمعرات کو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 7.14 فیصد بڑھ کر 21.76 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 8.21 فیصد اضافے کے ساتھ 26.77 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :