مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کا غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدامات میں مزید اضافہ ، پاکستا ن نوٹس لے ،راجہ ظفر الحق

جمعرات 2 اپریل 2020 18:35

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کا غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدامات میں مزید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدامات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں غیر مستحق لوگوں کو جنہیں بھارت سے وہاں بھیجا جا رہا ہے ان کو ترجیحی بنیادوں پر اراضی خریدنے اور ملازمتیں حاصل کرنے کی اجازت دے دی یہ اس صریحاً ظالمانہ اقدامات میں سے ایک اور اضافہ ہے،پاکستان کو چاہیے کہ یہ معاملہ یو این ہیومن رائٹس کونسل میں فوری اٹھائے۔