ناصر علی سیّد پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

جمعرات 2 اپریل 2020 18:52

ناصر علی سیّد پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) پاک قطرجنرل تکافل نے ناصر علی سیّد کوکمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ناصر علی سیّد نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاک قطرجنرل تکافل چارج سنبھال لیاہے۔2007میں پاک قطر تکافل گروپ کے قیام سے ہی ناصر علی سیّدگروپ کے ساتھ وابستہ ہیں اور اس سے پہلے وہ پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

پاک قطرجنرل تکافل کے سابق صدر زاہد ایچ اعوان پاک قطرجنرل تکافل اور پاک قطر فیملی تکافل کے بدستور بورڈ ممبر رہیں گے۔ ناصر علی سیّد گزشتہ 13سالوں سے پاک قطرتکافل گروپ میں مختلف سیئنر پوزیشنز پر کام کرررہے ہیں۔ ناصر علی سیّد ایک تجربہ کار انشورنس/تکافل پروفیشنل ہیں ، وہ آپریشنز اور سیلز میں مہارت کے ساتھ ملکی انشورنس/تکافل انڈسٹری کا 27سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی نئی ذمہ داری پر تبصرہ کرتے ہوئے ناصر علی سیّدنے کہاکہ پاک قطرجنرل تکافل کا چیف ایگزیکٹیو مقرر ہونے پر بہت خوشی ہے اور 2007میں کمپنی کے آغاز سے پاک قطر فیملی تکافل کی ترقی میںمیرا اہم کردار رہا ہے ۔ میں پاک قطر جنرل تکافل کو ترقیوں کے اگلی منزلوں تک لے جانے،مستقبل کے اہداف کے حصول اور کاروبار کو آگے بڑھانے کیلئے پر امید ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اس وقت بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیںاور توقعات سے زیادہ اور بہترین خدمات پیش کرنے کے ہمارے عزم میں تبدیلی نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :