کراچی ایکسپو سینٹر میں 1200بستروں کے فیلڈ آئسولیشن سینٹرکاافتتاح

ایکسپو فیلڈ آئسولیشن سینٹرمیں تصدیق شدہ مریضوں کورکھاجائیگا، سینٹرکی تعمیرمیں پاک آرمی نے حکومت کے شانہ بشانہ کام کیا،عمران اسماعیل

جمعرات 2 اپریل 2020 18:55

کراچی ایکسپو سینٹر میں 1200بستروں کے فیلڈ آئسولیشن سینٹرکاافتتاح
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) ایکسپو سینٹر میں 1200بستروں کے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ، گورنر سندھ نے کہاکہ آئسولیشن سینٹر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کو رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر کورونا کے مریضوں کیلئے 1200بستروں کے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل ، کور کمانڈر کراچی اور وزیر صحت سندھ بھی موجود تھی۔

فیلڈآئسو لیشن سینٹرکیلئے گورنرسندھ نے سہولتوں کیلئے اہم کردار ادا کیا، گورنرسندھ نے سہولتوں ،انتظامات،ضروری دوائوں، آلات کی دستیابی کوسراہا۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایکسپو فیلڈ آئسولیشن سینٹرمیں تصدیق شدہ مریضوں کورکھاجائیگا، سینٹرکی تعمیرمیں پاک آرمی نے حکومت کے شانہ بشانہ کام کیا۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل نے کہاکہ ہزاروں رضاکار اپنی خدمات کیلئے اندراج کراچکے ہیں، آئسولیشن سینٹر میں بہترین طبی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیاہے، والنٹیئرزسے اس سینٹرکے باقاعدہ افتتاح کامقصد خدمات کااعتراف ہے۔

انہوں نے کہاکہ طبی عملہ،والنٹیئرزہر اول دستیکا کردار ادا کررہے ہیں، پاک فوج کا جذبہ قابل ستائش ہے، کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک فیلڈ آئسو لیشن سینٹرجاری رہیگا۔گورنرسندھ نے کہا کہ سینٹر کو طویل عرصے تک فعال رکھنے کیلئے مخیر حضرات کوآگے آنا ہوگا، یہ سینٹر عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ حفاظتی اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔عمران اسماعیل نے کہاکہ مریضوں کے لئے ویڈیو کالنگ کی سہولت کا انتظام بھی کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز اور مریضوں کے لیے علیحدہ علیحدہ داخلے کی سہولت ہے۔